ادارہ کا مختصر تعارف

مدارس دینیہ میں ایک اہم مدرسہ اور جنوبی ہند کی یہ عظیم درسگاہ " ادارہ اشرف العلوم "حیدرآباد ہے۔جس کا آج سے 28 سال قبل تین طلبہ اور بیس روپئے کے تعاون سے آغاز ہوا تھا الحمد للہ اب 1919 طلبہ ایک کروڈ سے زائد بجٹ کے ساتھ قوم وملت کی خدمت میں مشغول ہیں۔اس ادارہ نے اپنے قیام کے 28 سالہ دور میں ملت کو 850 حفاظ قرآن ، 455 علماء کرام ، 575 مدرسین کرام فراہم کئے ہیں۔اور توفیق الہی سے ملک کے اہل علم کی نظر میں تعلیم و تربیت کے اعتبار سے نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔تعلیم و تربیت کے علاوہ دینی و تبلیغی و اصلاحی مساعی کا ایک مستقل سلسلہ قائم ہے۔الحمد للہ ولا فخر . والسلام علیکم و رحمۃ اللہ .محمد عبدالقوی ناظم ادارہ اشرف العلوم ٹرسٹ حیدرآباد الھند